کون بنے گا بادشاہ

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ کے تین بیٹے تھے ۔ تینوں ہی بہت نیک اور سلیقہ مند تھے۔ لیکن چھوٹا بیٹا باقی دو ل سے زیادہ عقل مند اور ذہین تھا

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ کے تین بیٹے تھے ۔  تینوں ہی بہت نیک اور سلیقہ مند تھے۔ لیکن چھوٹا بیٹا باقی دو ل سے زیادہ عقل مند اور ذہین تھا وہ اپنی ذہانت سے بہت ہی اچھے فیصلے کر دیا کرتا تھا جس سے بادشاہ کے ساتھ ساتھ تمام درباری بھی داد دئیے بغیر نہ رہتے تھے۔ 
بادشاہ اب بوڑھا ہوتا جا رہا تھا اور جلد از جلد اپنی سلطنت اپنے بیٹوں کے ہاتھوں میں دینا چاہتا تھا تاکہ وہ اپنی باقی زندگی ذکر الہی میں گزار دے اصولاً تو اس کے بڑے بیٹے نے ہی بادشاہ بننا تھا لیکن بادشاہ چاہتا تھا کہ اس کے باقی دو بیٹوں کے ساتھ بھی کوئی ظلم نہ ہو۔ وہ یہ سوچ کر پریشان ہو جاتا تھا کہ باقی بیٹوں کے ساتھ  کس طرح انصاف کرے۔ آخر وزیر نے پوچھا" آپ کو کیا غم ہ آپ کیوں پریشان رہتے ہیں؟" 
وزیر کے پوچھنے پر بادشاہ نے بتایا کہ وہ اب اپنے بیٹوں کو بادشاہ بنانا چاہتا تھا۔ اصولاً تو اس کے بڑے بیٹے نے ہی بادشاہ بننا ہے لیکن میں یہ سوچ کر پریشان ہو جاتا ہوں ہو کہ باقی دونوں بیٹے کہیں گے کہ ابا جان نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ 
وزیر نے کہا  کہ بادشاہ سلامت آپ پریشان مت ہوں میرے خیال میں تینوں شہزادوں کو کسی آزمائش سے گزاریں  اس آزمائش میں جو کامیاب ہو اسے بادشاہ بنا دیں یہ سن کر بہت خوش ہوا۔ اس نے کہا کہ آزمائش کیا ہوگی؟ 

وزیر نے کہا بادشاہ سلامت مجھے آپ کل تک کا وقت دیں۔ میں وہ ترکیب سوچ لوں گا اور آپ کو کل صبح آ کر بتا دوں گا۔ ساری رات سوچتا رہا آخر وہ ترکیب سوچ کر مطمئن ہو کر سو گیا۔ صبح جب وزیر نے بادشاہ کو ترکیب بتائیں تو وہ بہت خوش ہوا اور وزیر کو مالامال کر دیا۔ 
منصوبے کے مطابق بادشاہ نے تینوں شہزادوں کو بلایا اور کہا میں اب بوڑھا ہوتا جا رہا ہوں اور اب میں اپنی باقی زندگی ذکر الہی میں وقف کر دینا چاہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ تم میں سے کوئی ایک بادشاہ بنے لیکن بھائی بادشاہ بننے کے لئے تم سب کو ایک آزمائش سے گزرنا ہوگا۔ 
بادشاہ نے کہا" میں تم تینوں کو ایک ہزار اشرفیاں دوں گا جس سے تم لوگوں نے میرے لیے ایک ایسی چیز خریدنی ہے جس کا فائدہ اب بھی ہو اور بعد میں بھی۔" 
تینوں بیٹوں نے کہا" ابا جان وہ ایسی کون سی چیز ہے؟" بادشاہ نے کہا" یہ تم لوگ اپنے عقل سے سوچو۔ تم لوگوں کے پاس تین دن ہیں۔ تم لوگ ابھی اپنی منزل پر روانہ ہو جاؤں" اور پھر بادشاہ نے تینوں کو ایک ہزار اشرفیاں دیں اور منزل پر روانہ کر دیا۔ 
مزید پڑھیں: سوئی ہوئی شہزادی
بڑا شہزادہ مختلف بازاروں میں پھرتا رہام آخر اس نے ایک ہیرے کی دکان دیکھی۔ ہیروں کو دیکھ کر وہ چندھیا گیا اور بے اختیار دکان میں داخل ہوگیا اور دکاندار کو مختلف ہیرے دکھانے کا کہا۔ جس میں سے شہزادے کو ایک ہیرا پسند آگیا۔ شہزادے نے اس کی قیمت پوچھی تو اس نے کہا ایک ہزار اشرفیاں۔ شہزادہ یہ سن کر بہت خوش ہوا ۔ دکاندار سے ہیرا لے کر واپس آ گیا اور  تیسرے دن کا انتظار کرنے لگا۔ 
دوسرے شہزادے بھی ایسے ہی پھرتے رہے۔ منجھلے شہزادے مجھے اچھی اور مضبوط تلواریں بہت پسند تھی تھی۔ وہ دکان پر گیا۔جہاں اس نے ایک سونے کی تلوار دیکھی۔  شہزادے کے پوچھنے پر دکاندار نے بتایا کہ کوئی تاجر آ کر یہ تلوار فروخت کر گیا۔ یہ تلوار بہت نایاب ہے۔ اس کی قیمت ایک ہزار اشرفیاں ہیں۔ 
شہزادہ بہت خوش ہوا اور فوراً ایک ہزار اشرفیاں دے کر سونے کی تلوار خرید لی اور تیسرے دن کا انتظار کرنے لگا۔ 
چھوٹا شہزادہ سوتا رہا۔ مختلف بازاروں میں گزرتا اور دیکھتا کہ سب بازاروں میں بہت سارے فقیر مانگ رہے ہیںن لوگ انہیں برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ شہزادہ سے رہا نہ گیا اور اس نے سارے فقیروں میں اشرفیاں بانٹ دیں۔ وہ سب بہت خوش ہوئے اور شہزادے کو دعائیں دینے لگے۔  آخر تیسرا دن بھی آ گیا۔ سب شہزادے محل میں پہنچے ۔ سب نے اپنے اپنی چیزیں لیں اور بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہوئےم دونوں بڑے شہزادوں نے ہیرا اور تلوار دکھائی۔ 
بادشاہ نے کہا ان کا مجھے کیا فائدہ ہوگا۔ جب مروں گا تو یہ چیز میرے کیا کام آئیں ؟ 
چھوٹا شہزادہ خاموش کھڑا تھا اس نے کہا "ابا جان! میں نے اپنی تمام اشرفیاں غریبوں میں تقسیم کردیں اور انہیں اتنا دے دیا کہ وہ اپنی زندگی عزت سے گزاریں۔ وہ آپ کو بہت دعائیں دے رہے تھےن ان کا فائدہ اب بھی ہوگا اور آخرت میں بھی۔  یہ دعائیں آخرت میں آپ کو بخشش دیں گی۔ بادشاہ یہ سن کر بہت خوش ہوا اور چھوٹے بیٹے کو بادشاہ بنا دیا۔

تبصرے

نام

ابن انشاء ، آپ سے کیا پرداہ,1,ادبی کہانی,12,اردو شاعری,1,اردو غزل,1,اردو کہانی,19,اسلامی واقعات,2,بچوں کی کہانیاں,9,طنز و مزاح,1,محسن نقوی,1,
rtl
item
مرشد جی: کون بنے گا بادشاہ
کون بنے گا بادشاہ
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ کے تین بیٹے تھے ۔ تینوں ہی بہت نیک اور سلیقہ مند تھے۔ لیکن چھوٹا بیٹا باقی دو ل سے زیادہ عقل مند اور ذہین تھا
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj6tFt3Aevq4sn1e6KGDOhDoKnb71B05Wqwz_9emVwjgl2gEkYaTy7XxOlB8KYZoBYmzFOIy-ycW0twIqJwQjbyIJy8qXQy4W5GqjoVx7X2CM7apL3BFNV0raqoobsrQYyyJALkg7nmQdw/s320/kon+bany+ga+badshah.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj6tFt3Aevq4sn1e6KGDOhDoKnb71B05Wqwz_9emVwjgl2gEkYaTy7XxOlB8KYZoBYmzFOIy-ycW0twIqJwQjbyIJy8qXQy4W5GqjoVx7X2CM7apL3BFNV0raqoobsrQYyyJALkg7nmQdw/s72-c/kon+bany+ga+badshah.jpg
مرشد جی
https://murshidjee.blogspot.com/2020/02/kon-bany-ga-badshah.html
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/2020/02/kon-bany-ga-badshah.html
true
2539194913271609275
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts تمام تحریرں Readmore Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ PAGES POSTS View All مزید تحریرں عنوان ARCHIVE تلاش ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content