اچھا لڑکا

احمد ایک بہت ہی پیارا لڑکا تھا وہ بڑوں کا کہنا مانتا اور ان کا ادب کرتا اور اپنے چھوٹے بھائی بہنوں سے بہت محبت کرتا تھا۔

احمد ایک بہت ہی پیارا لڑکا تھا وہ بڑوں کا کہنا مانتا اور ان کا ادب کرتا اور اپنے چھوٹے بھائی بہنوں سے بہت محبت کرتا تھا۔
احمد کے امی ابو اس سے بہت خوش تھے کیونکہ احمد ہر وقت ان کی خدمت کے لیے تیار رہتا۔ جب بھی امی جا ابو اس  کو کسی کام کا کہتے،  احمد سارے کاموں کو چھوڑ کر ان کے بتائے ہوئے کام کو پورا کرتا۔

ایک مرتبہ احمد کی امی بیمار ہو گئی۔ وہ بستر پر لیٹی ہوئی تھی۔ انجوں نے احمد کو بلایا " بیٹا احمد" احمد نے ادب سے کہا " جی امی" اور اپنی امی کے پاس آکر ان کا ہاتھ چوما۔
امی نے کہا بیٹا گھر میں دودھ ختم ہوگیا ہے اور مجھے دودھ پینا ہے۔ تم ذرا جلدی سے دودھ لے آؤ۔  احمد نے امی سے پیسے لئیے اور گھر سے نکلتے ہوئے یہ دعا پڑھی "بسم اللہ توکلت علی اللہ ولا حول ولا قوہ آلا باللہ" اور جلدی سے دودھ کی دکان پر پہنچا۔  وہاں سے دودھ خریدا اور گھر واپس آیا۔ پھر آ کر احمد نے دودھ گرم کیا اور ایک گلاس میں بھر کر امی کو دودھ دینے کے لئے امی کے پاس آیا۔  اس نے دیکھا کہ امی تو سو چکی ہیں۔
احمد نے دل ہی دل میں سوچا کہ امی بیمار ہیں۔ ان کو جگانہ اچھی بات نہیں۔ لیکن اس کے ننھے سے دل میں یہ خیال آیا کہ اگر امی جاگ گئیں اور ان کو دودھ کی ضرورت پڑی تو ان کو تکلیف ہوگی۔ یہ خیال آتے ہی اس نے فیصلہ کیا کہ وہ دودھ لے کر امی کے پاس ہی بیٹھا رہے گا کہ اگر امی جاگ جائیں تو وہ ان کو دودھ پیش کر سکے۔
وہ کافی دیر تک بیٹھا رہا یہاں تک کہ امی جاگ گئیں۔
مزید پڑھیں: خدا دیکھ رہا ہے
امی نے احمد کو اپنے پاس بیٹھے  دیکھا تو کہا "بیٹا تم یہاں کیا کر رہے ہو؟" احمد نے کہا کہ میری امی جان آپ نے مجھے دودھ لینے بھیجا تھا. میں دودھ لے کر آیا تو آپ سو چکی تھیں۔ میں نے آپ کو جگانا مناسب نہیں سمجھا اور بغیر آپ کو دودھ پلائے یہاں سے جانا بھی مجھے اچھا نہیں لگا۔ اس لئیے میں یہی بیٹھا رہا تا کہ آپ جب جاگ جائیں تو آپ کو یہ دودھ سے بھرا ہوا گلاس دے سکوں۔
احمد کی امی احمد کی اس بات کو سن کر بے حد خوش ہوئیں اور احمد کو بہت زیادہ دعائیں دیں اور دودھ کی دعا پڑھ کر دودھ پی لیا۔ " اللم بارک لنا فیہ وزدنا منہ"
دوستو! ہم بھی اس بات کی کوشش کریں کہ ہم امی ابو کی بات مانیں اور اُن کے کاموں میں ان کی مدد کریں تا کہ ہمارے امی ابو بھی خوش ہو کر ہمیں دعائیں دیں۔

تبصرے

نام

ابن انشاء ، آپ سے کیا پرداہ,1,ادبی کہانی,12,اردو شاعری,1,اردو غزل,1,اردو کہانی,19,اسلامی واقعات,2,بچوں کی کہانیاں,9,طنز و مزاح,1,محسن نقوی,1,
rtl
item
مرشد جی: اچھا لڑکا
اچھا لڑکا
احمد ایک بہت ہی پیارا لڑکا تھا وہ بڑوں کا کہنا مانتا اور ان کا ادب کرتا اور اپنے چھوٹے بھائی بہنوں سے بہت محبت کرتا تھا۔
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhBSWfApKhjfGiVpr2RWeIcmwXQR2XUeqc1B0H01ILM93Jhv5QYgM-QIsJQhpPJhGavOl3FG3h6Z78LiX_QBemi2zBu1ySnRAthMnzHrLaALJ4jEakZ551p9JocTvS3hMj4iP9-XMBJjuE/s320/acha+larka.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhBSWfApKhjfGiVpr2RWeIcmwXQR2XUeqc1B0H01ILM93Jhv5QYgM-QIsJQhpPJhGavOl3FG3h6Z78LiX_QBemi2zBu1ySnRAthMnzHrLaALJ4jEakZ551p9JocTvS3hMj4iP9-XMBJjuE/s72-c/acha+larka.jpg
مرشد جی
https://murshidjee.blogspot.com/2019/12/acha-larka.html
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/2019/12/acha-larka.html
true
2539194913271609275
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts تمام تحریرں Readmore Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ PAGES POSTS View All مزید تحریرں عنوان ARCHIVE تلاش ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content