خدا دیکھ رہا ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک گاؤں میں ایک شخص رہتا تھا اس کا نام عبدالرحمن تھا۔ اس کے تین بیٹے تھے۔ تینوں اپنے والد سے بہت

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک گاؤں میں ایک شخص رہتا تھا اس کا نام عبدالرحمن تھا۔ اس کے تین بیٹے تھے۔ تینوں اپنے والد سے بہت
 محبت کرتے تھے۔ وہ اپنے بیٹوں سے بہت محبت کرتا تھا۔

ایک مرتبہ عبدالرحمن نے اپنے تینوں بیٹوں کو بلایا اور ان کو ایک ایک سیب دیا اور کہا کہ اس کو ایسی جگہ جا کر کھاؤ جہاں تمہیں کوئی نہ دیکھ رہا ہو۔ جو ایسا کرنے میں کامیاب ہو گیا میں اسے انعام دوں گا۔
تینوں بیٹے والد کو اللہ حافظ کہہ کر اور ان سے دعائیں لے کر گھر سے نکلے
دوسرے دن عبدالرحمان نے پھر بیٹوں کو بلایا اور باری باری سب سے پوچھا۔ سب سے پہلے بڑے بیٹے عبداللہ سے پوچھا:
" کیا تم اس کو ایسی جگہ کھانے میں کامیاب ہوگئے جہاں تمہیں کوئی نہ دیکھ رہا ہو؟"
عبداللہ نے جواب دیا: " الحمدللہ.... ابا جان! میں نے وہ سیب جب ایک درخت کے پیچھے جا کر کھایا وہاں مجھے کوئی نہیں دیکھ رہا تھا۔"
مزید پڑھیں: شبنم کا تاج
پھر عبدالرحمن نے اپنے دوسرے بیٹے سے پوچھا: "یوسف!  تم بتاؤ تم نے کیا کیا؟"
یوسف نے کہا: " ابا جان! میں نے وہ سیب کمرے میں بند ہوکر اندھیرا کر کے کھایا اور مجھے یقین ہے کہ وہاں مجھے کسی نے نہیں دیکھا۔"
عبدالرحمن نے تیسرے بیٹے سے پوچھا: " سلیم! تم نے کیا کیا؟"
سلیم نے کہا: " ابا جان! میں نے کتاب اسمائے حسنیٰ میں پڑا ہے اللہ کا ایک نام ہے "البصیر" ہر ایک کو ہر حال میں دیکھنے والا۔ میں نے بہت سوچا اور تلاش کیا لیکن مجھے کوئی ایسی جگہ نہ ملی جہاں میرا اللہ مجھے نہ دیکھ رہا ہو۔ اللہ تو ہر جگہ دیکھتے ہیں اس لئے میں یہ سیب نہ کھا سکا۔"
عبدالرحمان اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کی عقلمندی پر بہت خوش ہوا اور اس کو انعام دیا۔ پھر عبدالرحمان نے اپنے بیٹوں سے کہا : " میرے پیارے بیٹو! بیشک اللہ ہم سب کو ہر وقت ہر جگہ دیکھتا ہے . ہماری باتوں کو سنتا ہے اور جو خیالات ہمارے دل میں آتے ہیں ان کو بھی جانتا ہے یعنی دلوں کے چھپے ہوئے رازوں کو بھی جانتا ہے۔"
اللہ کی نافرمانی سے ہر وقت بچو اور اللہ کے سارے احکامات پر عمل کرو۔ جس پر اللہ تم سے راضی ہو جائے گا اور تمہیں دنیا میں راحت، سکون و اطمینان عطا کرے گا اور مرنے کے بعد ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جنت میں داخل کرے گا۔ جہاں انسان جو چاہے گا وہ ہو جائے گا۔ انسان کے دل میں جو چاہت ہوگی وہ پوری ہو جائے گی۔ جنت میں ہم ایک پرندہ دیکھیں گے اس کے کھانے کا جی چاہے گا تو فوراً بھن کر پلیٹ میں آجائے گا پھر اس کی ہڈیوں پر اللہ دوبارہ گوشت اور پر اگا دیں گے اور وہ اڑ جائے گا۔ تو وہاں جنت میں مزے ہی مزے ہوں گے۔

تبصرے

نام

ابن انشاء ، آپ سے کیا پرداہ,1,ادبی کہانی,12,اردو شاعری,1,اردو غزل,1,اردو کہانی,19,اسلامی واقعات,2,بچوں کی کہانیاں,9,طنز و مزاح,1,محسن نقوی,1,
rtl
item
مرشد جی: خدا دیکھ رہا ہے
خدا دیکھ رہا ہے
ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک گاؤں میں ایک شخص رہتا تھا اس کا نام عبدالرحمن تھا۔ اس کے تین بیٹے تھے۔ تینوں اپنے والد سے بہت
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjK4xf3mcSjB4cIGGZ-ch3LmG8R4Fl7YZ2XPI1m3uxlV27qbDF-62hHNaPecDCO0QRvu5JJbAoPsGYwu0KwQSGuES4NDo3YBn3PMqDA-Nvo5Qs-hvGmyKHm6MCSFbqu7IlQ7DnT5KAAR4U/s320/khuda+dekh+raha+hy.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjK4xf3mcSjB4cIGGZ-ch3LmG8R4Fl7YZ2XPI1m3uxlV27qbDF-62hHNaPecDCO0QRvu5JJbAoPsGYwu0KwQSGuES4NDo3YBn3PMqDA-Nvo5Qs-hvGmyKHm6MCSFbqu7IlQ7DnT5KAAR4U/s72-c/khuda+dekh+raha+hy.jpg
مرشد جی
https://murshidjee.blogspot.com/2019/11/khuda-dekh-raha-hay.html
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/2019/11/khuda-dekh-raha-hay.html
true
2539194913271609275
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts تمام تحریرں Readmore Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ PAGES POSTS View All مزید تحریرں عنوان ARCHIVE تلاش ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content