شبنم کا تاج

ایک بادشاہ کی صرف ایک ہی بیٹی تھی۔ وہ بہت ضدی تھی۔ ایک روز صبح کے وقت وہ ٹہلنے کے لئے باغ میں گئی تو اس نے پھولوں پر شبنم کے قطرے چمکتے ہوئے دیکھے۔

ایک بادشاہ کی صرف ایک ہی بیٹی تھی۔ وہ بہت ضدی تھی۔ ایک روز صبح کے وقت وہ ٹہلنے کے لئے باغ میں گئی تو اس نے پھولوں پر شبنم کے قطرے چمکتے ہوئے دیکھے۔ شبنم کے یہ قطرے ان ہیروں سے زیادہ چمکدار اور خوبصورت تھے جو شہزادی کے پاس تھے۔ شہزادی سیدھی محل میں واپس آئی اور بادشاہ سے کہنے لگی "مجھے شبنم کا  ایک تاج بنوانا ہے۔ جب تک مجھے تاج نہیں ملے گا میں نہ کھانا کھاؤں گی نہ پیوں گی۔ یہ کہہ کر شہزادی نے اپنا کمرہ بند کر لیا اور پلنگ پر لیٹ گئی۔ بادشاہ جانتا تھا کہ شبنم کے قطروں سے تاج نہیں بنوایا جا سکتا پھر بھی اس نے شہزادی کی ضد پوری کرنے کے لیے شہر کے تمام سناروں کو بلا بھیجا اور ان سے کہا کہ تین دن کے اندر اندر شبنم کے قطروں کا تاج بنا کر پیش کرو ورنہ تمہیں سخت سزا دی 
جائے گی۔

بیچارے سنار حیران و پریشان تھے کہ شبنم کا تاج کس طرح بنائیں۔ ان سناروں میں سے ایک بوڑھا سنار بہت عقلمند تھا۔  سوچتے سوچتے اس کے دماغ میں ایک ترکیب آئی۔ وہ دوسرے دن صبح کو محل کے دروازے پر گیا اور سپاہیوں سے کہا کہ وہ شہزادی کا تاج بنانے آیا ہے۔ سپاہی اسے شہزادی کے پاس لے گئے۔
بوڑھے سنار نے شہزادی کو جھک کر سلام کیا اور بولا " میں آپ کا تاج بنانے کے لئے آیا ہوں لیکن میری ایک چھوٹی سی درخواست ہے" کہو کیا کہنا چاہتے ہو؟" شہزاد نے کہا۔  سنار بولا " آپ باغ میں چل کر مجھے شبنم کے قطرے دے دیجیئے جن کا آپ تاج بنوانا چاہتی ہیں۔ جو قطرے آپ مجھے پسند کرکے دیں گی میں اور ان کا تاج بنا دوں گا" شہزادی سنار کے ساتھ باغ میں گئی۔ پھولوں اور پتوں پر شبنم کے قطرے جگمگا رہے تھے لیکن شہزادی نے جس قطرےکو بھی چھوا وہ اس کی انگلیوں پر پانی کی طرح بہہ گیا۔
تب شہزادی کو بھی یقین ہوگیا کہ شبنم کے قطروں کا تاج نہیں بن سکتا۔ شہزادی نے کھسیانی ہو کر بوڑھے سنار سے معافی مانگی اور عہد کیا کہ وہ اب کبھی بھی ایسی ضد نہیں کرے گی۔

تبصرے

نام

ابن انشاء ، آپ سے کیا پرداہ,1,ادبی کہانی,12,اردو شاعری,1,اردو غزل,1,اردو کہانی,19,اسلامی واقعات,2,بچوں کی کہانیاں,9,طنز و مزاح,1,محسن نقوی,1,
rtl
item
مرشد جی: شبنم کا تاج
شبنم کا تاج
ایک بادشاہ کی صرف ایک ہی بیٹی تھی۔ وہ بہت ضدی تھی۔ ایک روز صبح کے وقت وہ ٹہلنے کے لئے باغ میں گئی تو اس نے پھولوں پر شبنم کے قطرے چمکتے ہوئے دیکھے۔
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhX4C1EAoYqL4hUk4jmLGAZA1YvtzYlljXfNM92xslXLDnbc-R1IHm_xjTUycmScOaiXamwwZu7etiQWsJ3KjkZPTMxhZnjD5whD6KN_q1xtk1QaaxA3sVc5QEsIRuSzbvfFFGuUYik1aE/s320/shabnam+ka+taj.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhX4C1EAoYqL4hUk4jmLGAZA1YvtzYlljXfNM92xslXLDnbc-R1IHm_xjTUycmScOaiXamwwZu7etiQWsJ3KjkZPTMxhZnjD5whD6KN_q1xtk1QaaxA3sVc5QEsIRuSzbvfFFGuUYik1aE/s72-c/shabnam+ka+taj.jpg
مرشد جی
https://murshidjee.blogspot.com/2019/11/shabnam-ka-taaj.html
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/2019/11/shabnam-ka-taaj.html
true
2539194913271609275
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts تمام تحریرں Readmore Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ PAGES POSTS View All مزید تحریرں عنوان ARCHIVE تلاش ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content