دو فرشتے زمین پر اترے

دو فرشتے زمین پر اترے

حضرت ابراھیم ادھم رحمۃ اللہ علیہ ہے اپنی حیات ناپائدار کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ کہ:
"ایک دفعہ میں رات کو عبادت و ریاضت کے بعد فارغ ہو کر بیٹھا ہی تھا کہ مجھے نیند آ گئی۔ ان دنوں میں بیت المقدس کے پاس ہی ٹھہرا ہوا تھا۔ رات گئے دو فرشتے آئے اور آپس میں گفتگو کرنے لگے ایک نے دوسرے سے پوچھا:
" یہاں پر کون ہے؟"
دوسرے نے جواب دیا: " یہ ابراہیم ادھم رحمۃ اللہ علیہ ہے"
مزید پڑھیں : چرواہے کا احسان
پہلا فرشتہ بولا: " اچھا تو یہ وہی ابراھیم ادھم رحمۃ اللہ علیہ جس کے مراتب میں سے اللہ تبارک و تعالیٰ نے ایک مرتبہ کام کر دیا ہے۔"
دوسرے فرشتے نے پوچھا :  "ایسا کس طرح ہوا ؟"
پہلے نے جواب دیا:
"ابراہیم ادھم رحمۃ اللہ علیہ نے بصرہ میں ایک دکاندار سے چھوہارے خرید تو دکاندار کے چھواروں میں سے ایک چھوہارا  تول سے زائد ابراھیم ادھم رحمۃ اللہ علیہ کے چھواروں میں گر گیا۔ اس وجہ سے ابراھیم ادھم رحمۃ اللہ علیہ کا ایک مرتبہ کم ہوگیا۔
میں نے جیسے ہی یہ سنا تو میں نے فوراً زادراہ لیا اور بصرہ پہنچا۔ اب میں اسی دکاندار کی دکان پر پہنچا جہاں سے میں نے چھوہارے لئیے تھے۔ میں نے اس دکاندار سے پھر چھوہارے خریدے اور پھر ایک چھوہارا اس دوکاندار کے چھوہاروں میں ڈال دیا۔ تاکہ سابقہ صوارت کی تلافی ہو سکے۔ اس کے بعد میں بیت المقدس واپس پہنچا اور اسی جگہ پر آ کر سویا۔
جب رات کافی ہوچکی تو وہی دونوں فرشتے پھر وہاں پر اترے تھے ایک نے دوسرے سے پوچھا:
" یہاں پر کون ہے؟"
 دوسرے فرشتے نے کہا: " یہ ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ ہے."
 پہلے فرشتے نے کہا: " اچھا تو یہ وہی ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ ہے جس نے چیز کو اس کی جگہ واپس کر دیا اور اس کا جو درجہ کم کر دیا گیا تھا پھر بلند کردیا گیا۔"

تبصرے

نام

ابن انشاء ، آپ سے کیا پرداہ,1,ادبی کہانی,12,اردو شاعری,1,اردو غزل,1,اردو کہانی,19,اسلامی واقعات,2,بچوں کی کہانیاں,9,طنز و مزاح,1,محسن نقوی,1,
rtl
item
مرشد جی: دو فرشتے زمین پر اترے
دو فرشتے زمین پر اترے
دو فرشتے زمین پر اترے
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgChRsb1P_hnMMr6YEQ0vGM_-so5VNF5gNjBOVOYxsRED3ndX0EZ93nD09DhJ_avsqLznOGK-o9Zyu6LYpQNuR0BcRf0JVPtcKwy_jFLXnaiZHERXp88U2qbfoQYI6lYTfzO-UpgCq0VtM/s320/do+farishty.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgChRsb1P_hnMMr6YEQ0vGM_-so5VNF5gNjBOVOYxsRED3ndX0EZ93nD09DhJ_avsqLznOGK-o9Zyu6LYpQNuR0BcRf0JVPtcKwy_jFLXnaiZHERXp88U2qbfoQYI6lYTfzO-UpgCq0VtM/s72-c/do+farishty.jpg
مرشد جی
https://murshidjee.blogspot.com/2019/11/do-farishty-zameen-per-utry.html
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/2019/11/do-farishty-zameen-per-utry.html
true
2539194913271609275
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts تمام تحریرں Readmore Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ PAGES POSTS View All مزید تحریرں عنوان ARCHIVE تلاش ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content