ہوشیار انجنیئر

ہوشیار انجنیئر


شاہ جہاں بادشاہ کو خوبصورت اور شاندار عمارتیں بنوانے کا بڑا شوق تھا۔ ٹھٹھہ کی شاہ جہانی مسجد، دہلی کا لال قلعہ سب سے بڑھ کر دنیا کی خوبصورت عمارت تاج محل اس کے اس شوق کا شاندار نمونہ ہیں۔
شاہ جہاں نے جب اپنی بیوی ممتاز محل کی قبر پر تاج محل کی تعمیر کا فیصلہ کیا تو انجینیئروں نے کئی نقشے تیار کیے۔ کہتے کہ خود بادشاہ نے خواب میں ایک مقبرہ دیکھا تھا جو اس کو بہت پسند آیا تھا۔ اتفاق سے ایک انجینئر کا نقشہ ٹھیک اس کے مطابق نکلا۔ یہی جب بن کیا تو تاج محل کہلایا۔
انجینئر نے دبے الفاظ میں بادشاہ کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ اس عمارت کی تعمیر پر بہت روپے خرچ ہوں گے اور وقت لگے گا۔ مگر بادشاہ نے تعمیر شروع کرنے کا حکم دے دیا تو انجینئر نے کئی لاکھ روپے پیشگی طلب کی۔ اس زمانے میں نوٹ نہیں ہوتے تھے۔ ہزار ہزار روپے کی موٹی موٹی تھیلیاں ہوتی تھیں ۔ بادشاہ نے انجینئر کو خزانے سے یہ تھیلیاں دلوا دیں۔ 
اگلے روز انجینئر نے یہ تھیلیاں ایک کشتی پر کروائیں اور دریائے جمنا میں اس جگہ جہاں آج تاج محل ہے ، پہنچ کر بہت سی تھیلیاں پھینکوا دیں۔ اگلی صبح بھی اس نے یہی کیا۔
یہ بات بادشاہ تک پہنچ گئی جسے سن کر وہ سخت ناراض ہوا اور اس نے انجینئر کو طلب کرلیا۔ بادشاہ سخت غصے میں تھا۔ اس نے انجینئر سے آتے ہی پوچھا ، " تم نے روپیوں کی وہ تھیلیاں پانی میں کیوں پھینکوائیں؟" انجینئر نے بڑے اطمینان سے جواب دیا، " حضور برا نہ منائیں۔ تاج محل جیسی عمارت کے لیے آپ کو روپیہ اسی طرح ہی خرچ کرنا ہوگا اور بڑی ہمت سے کام لینا ہوگا۔ میں تو صرف آپ کو دلانا چاہتا۔ آپ کا روپیہ محفوظ ہے۔ ان تھیلیوں میں پتھر بھرے تھے، نکلوا کر دیکھ لیجئے۔" 
انجینئر کی یہ بات سن کر بادشاہ سخت شرمندہ ہوا اس نے اس سے وعدہ کیا وہ آئندہ کبھی اس کے کام میں روکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ آخر کار انجینئر کی محنت اور بادشاہ کے حوصلے سے دنیا کی یہ شاندار اور حسین عمارت مکمل ہو گئی۔ سچ ہے بڑے کام کے لیے بڑے حوصلے اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

تبصرے

نام

ابن انشاء ، آپ سے کیا پرداہ,1,ادبی کہانی,12,اردو شاعری,1,اردو غزل,1,اردو کہانی,19,اسلامی واقعات,2,بچوں کی کہانیاں,9,طنز و مزاح,1,محسن نقوی,1,
rtl
item
مرشد جی: ہوشیار انجنیئر
ہوشیار انجنیئر
ہوشیار انجنیئر
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhlrmdZjqLtLK6gfks16Y1DyyfoYav7whEjrOLTtjK5q7Oy8VX-WZ2uFFIE69_ZiZ9OqqGdszCzenGiAean6TsFliUQsT99JQgEg_cF5r4D4jGVpyh7YXnpJaaDEf7ABV1SfdqGIEbh_eo/s320/hoshiya+engineer.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhlrmdZjqLtLK6gfks16Y1DyyfoYav7whEjrOLTtjK5q7Oy8VX-WZ2uFFIE69_ZiZ9OqqGdszCzenGiAean6TsFliUQsT99JQgEg_cF5r4D4jGVpyh7YXnpJaaDEf7ABV1SfdqGIEbh_eo/s72-c/hoshiya+engineer.jpg
مرشد جی
https://murshidjee.blogspot.com/2019/07/hoshyar-engineer.html
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/
https://murshidjee.blogspot.com/2019/07/hoshyar-engineer.html
true
2539194913271609275
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts تمام تحریرں Readmore Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ PAGES POSTS View All مزید تحریرں عنوان ARCHIVE تلاش ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content